کشمور: انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلینڈردھماکے سے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلینڈردھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
The post کشمورمیں مسافروین میں گیس سلینڈردھماکہ، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2E5I8yy
No comments:
Post a Comment