نیپال میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے، 4 افراد ہلاک - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نیپال میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے، 4 افراد ہلاک

نیپال میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے، 4 افراد ہلاک

Share This

کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق  نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، پہلا دھماکا شہر کی حدود کے اندر ایک مکان میں ہوا، دوسرا دھماکا شہر کے نواح میں ایک دکان میں ہوا، جب کہ تیسرا دھماکہ  اینٹوں کی بھٹیوں میں ہوا۔

پولیس نے  دھماکوں کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں فی الحال مزید معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم پولیس نے دھماکے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والے ایک گھر سے ماؤ باغیوں کا پمفلٹ ملا ہے۔

The post نیپال میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QtfpbT

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages