لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو ان پر چھوٹے الزامات لگانے، بدنام کرنے اور ان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے 200 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔
گلوکارہ میشاشفیع کی جانب سے گزشتہ روز علی ظفر کو 200 کروڑکا لیگل نوٹس بھجوایاگیا ہے میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل نگہت داد نے یہ نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے مختلف ٹی وی چینلز پر میشا شفیع پر نہ صرف جھوٹے الزامات لگائے بلکہ انہیں بدنام کیا اور ان کے خلاف ایسے بیانات دئیے جس سے ان کی شخصیت کو نقصان پہنچا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے ان کی کلائنٹ میشا شفیع کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اورانہیں ذہنی پریشانی ہوئی ہے۔ لیگل نوٹس میں علی ظفر سے 15 دن کے اندر معافی کا مطالبہ کیاگیاہےاورکہاگیا ہے کہ علی ظفر میشا شفیع کی شہرت کونقصان پہنچانے کے لیے 200 کروڑ کا ہرجانہ ادا کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کا میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس
واضح رہے کہ ایک سال قبل علی ظفرنے بھی میشا شفیع کو100 کروڑکا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع نے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر نہ صرف انہیں بدنام کیا بلکہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام بھی لگایا۔
The post میشا شفیع نے علی ظفر کو 200کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UWEgWt
No comments:
Post a Comment