پشاور: ضلع بنوں سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ پشاورقومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق بھی کردی۔ اس کیس کے بعد ضلع بنوں میں رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق گاؤں خان ٹاؤن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔
The post خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VZwFXi
No comments:
Post a Comment