کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی خوبروہ اداکارہ ماہرہ خان آج کل ’فلم سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ماہرہ اور بلال اشرف کی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری
کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں لیکن جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جیاتے‘ میں ماضی کے مشہور گیت ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں آئٹم نمبر کرتی دکھائی دیں جب کہ اب وہ ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ میں ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں کترینہ کی جگہ شردھا کپور اور نورا فتیحی کاسٹ
معروف ہدایتکارہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم میں ماہرہ خان ’نوری‘ اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
The post نورا فتیحی ماہرہ خان کی فلم ’سپراسٹار‘ میں جلوہ گر ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZjgaID
No comments:
Post a Comment