لاہور : اوپنر عابدعلی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ورلڈکپ کے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔
ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہورہا ہے، نوجوان اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی آخرکار فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح ایک بار پھر عابد علی اور محمد حسنین کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یویو ٹیسٹ لیاگیا جس میں دونوں نوجوانوں نے 17.4 کا بنچ مارک حاصل کرکے اپنی ٹیم میں شمولیت کی آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی۔
ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں صرف ایک وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ہی رکھاگیاہے، تیار کی جانے والی 17 رکنی فہرست میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، جنید خان، آصف علی، عماد وسیم، محمد حسنین اور محمد حفیظ شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی حتمی ملاقات کے بعد 15 رکنی ٹیم کے ساتھ دو اضافی کھلاڑیوں کا اعلان کردیاجائے گا۔
The post عابد علی اور حسنین نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XnsjdI
No comments:
Post a Comment