اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کے بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہزارہ کمیونٹی پر حملہ کیا گیا پھرحیات آباد میں دہشت گردی کا واقعہ اور آج کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا بہیمانہ واقعہ پیشآیا، ان تمام واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گوادرکوسٹل ہائی وے پرمسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشااللہْ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
The post دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2v8wzSx
No comments:
Post a Comment