ورلڈ کپ 2019 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ورلڈ کپ 2019 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ورلڈ کپ 2019 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

Share This

لاہور  : ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق آج کریں گے۔

ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق آج کریں گے، ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جب کہ 1 یا 2 ناموں پر مشاورت کے بعد فہرست مرتب کرلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فخرزمان اور امام الحق کے نام پر اتفاق ہوچکا جبکہ تیسرے اوپنر کا فیصلہ باقی ہے، دوسری جانب اوپنر عابدعلی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ورلڈکپ کے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے ممکنہ 15 رکنی ٹیم میں صرف ایک وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ہی رکھاگیاہے، تیار کی جانے والی 17 رکنی فہرست میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، جنید خان، آصف علی، عماد وسیم، محمد حسنین اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

The post ورلڈ کپ 2019 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KNDL14

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages