توہین عدالت کیس؛ طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
توہین عدالت کیس؛ طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توہین عدالت کیس؛ طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Share This

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کے بعد وزیر مملکت طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دورن طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہیں اپنے موکل کی تقریر کی سی ڈی تاخیر سے دی گئی جس کے باعث ابھی تک ہم سی ڈی نہیں دیکھ سکے ہیں، لہٰذا سی ڈی دیکھنے کے بعد تفصیلی جواب دیں گے۔ جس پر عدالت نے کہا جو ہونا تھا ہوگیا، اپنے جواب میں جو اضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کردیجئے گا۔ جس کے بعد عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی کہ طلال چوہدری پر فرد جرم اگلی سماعت پر عائد کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

بعد ازاں طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگلی سماعت 15 کے بجائے 14 مارچ کو کی جائے جس کے  بعد عدالت نے وکیل کی استدعا پر فردجرم کی تاریخ 15 سے بدل کر 14 مارچ کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جڑنوالہ میں جلسے کے دوران تقریر میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پرطلال چوہدری کو نوٹس جاری کیا تھا، جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دانیال عزیزپر بھی  سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

The post توہین عدالت کیس؛ طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FmVrJD

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages