اسلام آباد اور لاہور جب کہ کراچی اور کوئٹہ آج مدمقابل ہوں گے - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اسلام آباد اور لاہور جب کہ کراچی اور کوئٹہ آج مدمقابل ہوں گے

اسلام آباد اور لاہور جب کہ کراچی اور کوئٹہ آج مدمقابل ہوں گے

Share This

 دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے جہاں پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 جب کہ دوسرا رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 3 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ لاہور قلندرز نے بھی 5 میچز کھیلے ہیں تاہم ایونٹ میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم نے 5 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 6 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی۔

The post اسلام آباد اور لاہور جب کہ کراچی اور کوئٹہ آج مدمقابل ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FkN0m7

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages