کوشش ہے (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان    - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
کوشش ہے (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان   

کوشش ہے (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان   

Share This

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے  ہماری کوشش ہے کہ ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ خفیہ رائے شماری سے ہمیشہ ووٹ بکنے کا خطرہ رہتا ہے، سب کو پتہ ہے سینیٹ کی سیٹیں بکتی ہیں، اتنا تو پتہ چلا کہ لوگوں کو ووٹ کے بدلے چار چار کروڑ روپے دیئے گئے لیکن یہ نہیں پتہ کہ کس نے پیسے لئے، سوشل میڈیا پر نام آنے پر کارروائی نہیں کی جا سکتی، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہے تو ہمیں دیں، جن لوگوں نے رقم لی ان کا کیس نیب کو دے کر پارٹی سے نکال دیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں نہ بکنے والوں کو انتخابات میں ٹکٹ دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا چلنا مشکل ہے،مسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے  ہماری کوشش ہے کہ (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔

The post کوشش ہے (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2I8sfYC

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages