نہال ہاشمی کو سزا پر پی ٹی آئی رہنما خوشی سے نہال - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نہال ہاشمی کو سزا پر پی ٹی آئی رہنما خوشی سے نہال

نہال ہاشمی کو سزا پر پی ٹی آئی رہنما خوشی سے نہال

Share This

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ سے سزا ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یہی کارروائی اب نواز شریف، مریم نواز اور ن لیگ کے حواریوں کے ساتھ بھی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نہال ہاشمی نے پورے نظام کو دھمکی دی تھی اور انہیں سزا ملنا ضروری تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ کے 7 افراد ہیں جو نواز شریف سے وفاداری ثابت کرنے کی آڑ میں دن رات سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کا معافی نامہ بھی مسترد کردیا ہے۔

The post نہال ہاشمی کو سزا پر پی ٹی آئی رہنما خوشی سے نہال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DSIOt6

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages