اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل کیس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری، پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم اور سیکریٹری داخلہ کو فوری طورپر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل پرازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے اور اپنی پولیس کو بہت اچھا کہتے ہیں، فواد چوہدری کی موجودگی میں کیس سنیں گے تاکہ کارکردگی کا پتہ چلے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ بہت سی چیزیں ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہیں، کل بھی ایک واقعہ ہو گیا، کے پی پولیس اپنی کارکردگی سے ثابت کرے کہ سیاسی دباؤ نہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدرآفتاب عالم اور صوبائی سیکریٹری داخلہ کوبھی فوری پیش ہونے کا حکم دیا اوراستفسارکیا کہ آفتاب عالم کواب تک کی تحقیقات میں شامل کیوں نہیں کیا گیا، ملزم مجاہد کو دبئی سے کتنے عرصے میں واپس لایا جاسکتا ہے، جس پرایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے بتایا کہ معلوم ہی نہیں ملزم دبئی ہے یا سعودی عرب، لگتا ہے کہ ملزم نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ چاہے رات کے 8 بج جائیں آج ہی کیس سنیں گے، متعلقہ افراد جلد ازجلد عدالت میں پیش ہوجائیں۔
The post عاصمہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری فوری طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GTim08
No comments:
Post a Comment