ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، شہبازشریف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، شہبازشریف

ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، شہبازشریف

Share This

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، ملک اور عوام کے مفاد سے قطع نظر انہوں نے کرپشن کو فروغ دیا اور قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ملک کو پسماندگی کی جانب دھکیلا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمران اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا، ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کی، ہماری مخلصانہ کاوشوں اور اقدامات کی بدولت آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور عوام کا معیار زندگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔

The post ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BR8r7W

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages