سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

Share This

 کراچی: سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج شام 4 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 7 جنرل، 2 ٹینکو کریٹ، 2 خواتین اور اقلیت کی 1 نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے اب تک 23 کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور مسلم لیگ ف کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 20، پی ایس پی نے 2 اور مسلم لیگ ف نے ایک نامزدگی فارم جمع کرایا ہے۔ پی ایس پی کی جانب سے آج مزید امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تاحال سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کو فائنل نہیں کیا جاسکا اور ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا سیٹ دینے پر اختلافات کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے 5 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جن میں احمد چنائے، خواجہ سہیل منصور، انصار نقوی، فرحان چشتی اور نگہت مرزا شامل ہیں۔

دوسری طرف ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں فروغ نسیم، نسرین جلیل، امین الحق، شبیر قائم خانی، کشور زہرہ، عامر چشتی، سنجے پروانی اور عبد القادر خان شامل ہیں۔

The post سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Bhgf62

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages