شہداد پور: شہداد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے سامنے آکر ایک نا معلوم شخص نے خودکشی کر لی۔
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب جٹیا پھاٹک پر پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے سامنے نامعلوم 55 سالہ شخص نے خود کشی کر لی جس کو ریلوے پولیس نے سمس اسپتال شہدادپور کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنیوالے شخص کی جیب سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی جب کہ عینی شاہدوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص ریل کی پٹری پر بیٹھا تھا اس نے بتایا کہ میں حیدرآباد کا رہائشی ہوں اور نوابشاہ جانا چاہتا ہوں ہم نے اسے پٹری سے ہٹنے کا کہا تو وہ ہمیں مارنے کیلیے دوڑا تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔
The post شہداد پور میں نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FGSNOD
No comments:
Post a Comment