سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں جدوجہد کشمیر کو آزادی کی تحریک تسلیم کیا جارہا ہے لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، 8 لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے ، تمام تر ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم کو سلام کرتے ہیں، آج کشمیری پاکستان کے پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا چھوڑیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں دہشت گرد حکمران ہیں جنہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا اور گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے ، بھارت ورکنگ باؤنڈری اور افغان سرحد پر دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت اپنی پیدا کردہ دہشت گردی میں ہمیں مصروف رکھ کر جدوجہد کشمیر سے دور رکھنا چاہتا ہے، پاکستان کے گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، 2 دن پہلے سوات میں ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر پورا پاکستان متحد
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کشمیریوں کے حق کے لئے آواز نہیں اٹھا رہی۔ کشمیر کی جدوجہد کو برہان وانی کے خون سے نیا جذبہ ملا ہے، گزشتہ دو سال سے آزادی کی تحریک بڑھی ہے اور اس کے اثرات یہاں بھی دیکھائے دیئے ہیں، پہلے کی نسبت یوم یکجہتی کشمیر جس جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔
The post پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EgDO0M
No comments:
Post a Comment