وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی

وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی

Share This

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امورنے شیڈول کے مطابق آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت مذہبی امورنے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسرکاری اسکیم کے تحت آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔ اس حوالے سے وزیرمذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج 2018 معاہدے پردستخط کے لئے سعودی عرب جاؤں گا، سعودی عرب کے ساتھ حج معاہدہ جلد طے پا جائے گا، حج کے تمام معاملات بر وقت مکمل کرنا چاہتے ہیں اور حج آپریشن میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داری ان پر ہوگی جو اس کا باعث ہوں گے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اور پرائیوٹ حج کوٹہ 50، 50 فیصد، سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوٹہ 60 اورپرائیویٹ 40 فیصد کرنے کا حکم دیا جب کہ کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 67 فیصد اور پرائیویٹ 33 فیصد منظورکیا تھا۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2018 کیلیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی آج کی جانی تھی اور درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی۔

The post وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ncinEd

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages