بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے را کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے را کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا

بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے را کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا

Share This

نئی دہلی: بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادیو کے ’را‘ کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم اسے سچ بولنا مہنگا پڑ گیا اور شدید دباؤ ڈال کر خبر ہٹوا دی گئی۔

بھارتی اخبار ’دا کوئنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کلبھوشن یادیو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) کا ایجنٹ تھا جو اناڑی پن میں مار کھا گیا اور پکڑا گیا۔ تاہم بھارتی اخبار کو یہ راز سامنے لانا اور سچ بولنا مہنگا پڑ گیا، ادارے پر شدید دباؤ ڈال کر اس کی ویب سائٹ سے خبر ہٹوا دی گئی ہے جب کہ خبر دینے والے رپورٹر چندن نندے کو بھی لاپتہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی کی ملاقات

رپورٹ کے مطابق کلبھوشن ’را‘ کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، اسے بطور جاسوس تعینات کرنے پر’را‘کے 2 اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے، اگرچہ کلبھوشن یادیو کی بھرتی کے دوران معیاری طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا لیکن یہ انکشاف ہوا کہ را کے 2 سربراہان کلبھوشن کو ایجنسی میں جاسوس کے طور پر بھرتی کرنے اور پاکستان میں اس کے کام کرنے کے مخالف تھے۔

دا کوئنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق سربراہان نے بتایا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا تاہم ایران اور پاکستان ڈیسک پر کام کرنیوالے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ء میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجیعدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔

The post بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے را کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CZq7A5

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages