امریکا کو کرم ایجنسی اور وزیرستان میں کارروائی کی کوئی اجازت نہیں، پاکستان - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
امریکا کو کرم ایجنسی اور وزیرستان میں کارروائی کی کوئی اجازت نہیں، پاکستان

امریکا کو کرم ایجنسی اور وزیرستان میں کارروائی کی کوئی اجازت نہیں، پاکستان

Share This

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کاررروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے گزشتہ برس ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی ایک ہزار 970 بار خلاف ورزی کی اور رواں برس کی 150 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے باربار احتجاج کیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، دوسری جانب میزائل کے تجربات کرکے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، بھارت کی جانب سے بین الاالبراعظمی میزائل کا تجربہ بھارت کی جارحانہ میزائل پالیسی اور امن کے بیانات میں تضاد کا عکاس ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی حفاظت کے لئے سلامتی کی ضروریات سے غافل نہیں، اقوام متحدہ کی کالعدم جماعتوں و شخصیات پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے جنہیں کالعدم تنظیموں و شخصیات پر پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نہیں ہے، ایسی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں،  امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف معلومات فراہم کرے ہم خود کارروائی کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے

امریکی نائب وزیرِ خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے کیوں کہ 16 سال تک فوجی طاقت استعمال کرکے بھی افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا، افغانستان میں دیر پا امن کا قیام فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،

The post امریکا کو کرم ایجنسی اور وزیرستان میں کارروائی کی کوئی اجازت نہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nag2JW

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages