ترکی کو شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ کی اردگان کو تنبیہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ترکی کو شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ کی اردگان کو تنبیہ

ترکی کو شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ کی اردگان کو تنبیہ

Share This

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو خبردار کیا ہے کہ ترک فوج کو شام میں امریکی فوجیوں سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شام میں جاری ترک فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی کارروائی سے شام میں ہمارے مشترکہ اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے بصورت دیگر یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی، انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ شام میں کردوں کی حمایت اور دفاعی مدد کا سلسلہ بند کرے۔

The post ترکی کو شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ کی اردگان کو تنبیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DAZuoI

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages