ایشوریا نے نئی فلم میں کام کے لیے کتنا معاوضہ مانگ لیا؟ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ایشوریا نے نئی فلم میں کام کے لیے کتنا معاوضہ مانگ لیا؟

ایشوریا نے نئی فلم میں کام کے لیے کتنا معاوضہ مانگ لیا؟

Share This

 ممبئی: ایشوریا رائے فلموں کے کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہی لیتی ہیں لیکن انہوں نے نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے معمول سے زیادہ ہی معاوضہ مانگ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو دپیکا پڈوکون ہیں لیکن سابق ملکہ حسن بھی اب زیادہ معاوضہ لینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نئی آنے والی فلم ’رات اور دن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئیں گی، جس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر سے 10 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جسے پروڈیوسر کی جانب سے بغیر کسی بات چیت کے قبول بھی کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آمدنی کتنی؟

اداکارہ کی یہ فلم 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رات اوردن‘ کا ری میک ہے، جس میں وہ لیجنڈ اداکارہ نرگس کا ادا کیا گیا کردار نبھائیں گی۔ اس کردار کو ان کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ فلم میں ڈبل کردار نبھائیں گی اوران کا لیجنڈ اداکارہ سے مقابلہ کیا جائے گا۔

The post ایشوریا نے نئی فلم میں کام کے لیے کتنا معاوضہ مانگ لیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CNkfN3

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages