اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ڈان لیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پرنسپل افسر راؤتحسین کی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فوج کا ڈان لیکس کی تحقیقات خود کرنے پر سنجیدگی سے غور
درخواست گزار نے عدالت میں اپنے خلاف کارروائی پر ڈان لیکس رپورٹ منظرِعام پر لانے کی استدعا کی تھی تاہم جسٹس عامر فاروق نے راؤ تحسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے اور وہ رولز 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتا۔ جب کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی گئی لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بیان دینے والے شخص کے کرتوت سامنے لانے کے لیے ڈان لیکس رپورٹ عام کی جائے
The post ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BuBNc1
No comments:
Post a Comment