خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق

خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق

Share This

 لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خیبرپختونخوا سے رشتہ محض سرکاری وسائل کے بے محابا استعمال تک محیط ہے، کے پی جل رہا ہے لیکن عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں جب کہ کے پی پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں، دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ دوسروں کو عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

The post خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FvAzzp

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages