جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

Share This

سیئول: جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے بعد فائربریگیڈ عملے نے اسپتال کی عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 کے قریب مریض موجود تھے تاہم آگ بجھانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آسکیں گی لہذا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ یہ دس سال کے دوران جنوبی کوریا میں ہونے والی سب سے خطرناک آتشزدگی ہے جس میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

The post جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rFBqvt

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages