مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف 2 نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ درج - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف 2 نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ درج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف 2 نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ درج

Share This

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے دو بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر فوج کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کرنے پر جموں و کشمیر پولیس نے بھارتی فوج کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ کرلیا۔ ایف آئی آر میں بھارتی فوج کے میجر ادتیہ اور اس کی یونٹ 10 گروال رائفل بٹالین کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے جمعے کو شوپیاں میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ پر فائر کھول دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ شہید نوجوان جاوید احمد بھٹ اور سہیل جاوید لون کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں شہدا کی عمریں 20 سال سے کم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری شہید

بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوئی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ بڑی تعداد میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں 9 جنوری کو 22 سالہ خالد احمد ڈار اور 24 جنوری کو 17 سالہ شاکر احمد کو بھی شہید کردیا تھا جس کے باعث رواں ماہ شہید کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف 2 نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GqDT04

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages