دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

Share This

آکلینڈ: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 201 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی اور 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم نے سنبھالی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 91 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سرفراز احمد 187 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست رہے۔

پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں ابھی تک مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تمام میچز میں شکست دیکر وائٹ واش کرچکا ہے جب کہ ٹی 20 سیریز میں بھی نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

The post دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BrQHj0

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages