جائیداد تنازع؛ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
جائیداد تنازع؛ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

جائیداد تنازع؛ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

Share This

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی بلڈر سمیر بھوجوانی کے خلاف 200 کروڑ روپے  ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ بلڈرسمیر بھوجوانی ان کے پالی ہل والے بنگلے کے جعلی کاغذات بناکر ان کا حق چھیننا چاہتا ہے، اس کے علاوہ بھوجوانی نے لوگوں کے سامنے ان کی اور ان کے شوہر دلیپ کمار کی شخصیت کے تاثر کو خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس سے ان دونوں کو ذہنی اورجسمانی اذیت کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ لہٰذا انہوں نے ایک تحریری نوٹس میں بھوجوانی پر 200 کروڑ روپے کے ہرجانے کے ساتھ اس سے معافی کا بھی مطالبہ کیاہے۔ یہ نوٹس بلڈر بھوجوانی کے 21 دسمبر 2018 کے نوٹس کے جواب میں دیاگیا ہے جس میں بھوجوانی نے خود کو 250 کروڑ کے بنگلے کا قانونی مالک ظاہر کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دلیپ کماراورسائرہ بانو کو11 سال بعد گھر واپس مل گیا

نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر 10 دن کے اندر 200 کروڑ روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی تو بھوجوانی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے لیے شکایت درج کرائی جائے گی۔ سائرہ بانو نے گزشتہ برس 16 دسمبر کو بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سمیر بھوجوانی کی دھمکیوں کے بعد ملنے کی خواہش کااظہار کیاتھا۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار نے 1953 میں اس بنگلے کی زمین ایک لاکھ 40 ہزار میں خریدی تھی، 2008 میں اس جگہ کی تزئین و آرائش کے لیےرئیل اسٹیٹ فرم پراجیتا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ساتھ کنٹریکٹ (معاہدہ)کیاگیا تاہم اس نے اس اراضی پر قبضہ کرلیا تھا۔

The post جائیداد تنازع؛ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TtdFjq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages