بنگلا دیش میں قبل از وقت عام انتخابات، کئی شہروں میں کشیدگی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بنگلا دیش میں قبل از وقت عام انتخابات، کئی شہروں میں کشیدگی

بنگلا دیش میں قبل از وقت عام انتخابات، کئی شہروں میں کشیدگی

Share This

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کشیدگی اور تناؤ کے درمیان پارلیمانی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لگاتار تیسری بار وزارت عظمی کے لیے پُرامید ہیں جب کہ ان کی مضبوط حریف خالدہ ضیاء کرپشن الزامات میں اسیر ہیں۔

بنگلا دیش میں شدید عوامی احتجاج اور مظاہروں نے وزیراعطم حسینہ واجد کو 4 سال بعد انتخابات کے انعقاد پر مجبور کردیا، ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے 4 کارکنان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

کسی بھی ممکنہ ہنگامی آرائی سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ پروپیگنڈا مہم اور جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں۔

300 نشستوں کے لیے انتخابات میں تقریبا 10 کروڑ لوگ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ حکمراں جماعت عوامی لیگ اور اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم حسینہ واجد کے مسلسل تیسری بار فتح کے امکانات روشن ہیں۔

انتخابی مہم اپنے آغاز سے ہی پُرتشدد رہی اور اس دوران حکمراں اور اب تک اپوزیشن جماعت کے کارکنان کے درمیان تصادم کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

2014 میں انتخابات نگراں حکومت کے بجائے حکمراں جماعت کے زیر پرستی ہونے کے باعث اپوزیشن جماعت نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد بآسانی مسلسل دوسری بار بھی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں۔

وزیراعظم حسینہ واجد کے مسلسل دوسرے دور حکومت میں اپوزیشن کو سخت کارروائیوں کا سامنا رہا، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کرپشن الزامات پر قید کی سزا بھگت رہی ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں پارٹی سنبھالنے والے بیٹے کو بھی جلا وطن ہونا پڑا۔

واضح رہے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا 1991 سے 1996 اور 2001 سے 2006 تک دو مرتبہ وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں جب کہ موجود وزیراعظم حسینہ واجد 1996 سے 2001، 2009 سے 2014 اور 2014 سے تاحال وزیراعظم ہیں۔

The post بنگلا دیش میں قبل از وقت عام انتخابات، کئی شہروں میں کشیدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CEp8qK

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages