بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، خورشید شاہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، خورشید شاہ

بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، خورشید شاہ

Share This

 لاہور: رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا اور اس سے ملک افراتفری کا شکار ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل اور گردہ چاہیے، بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، اس سے  ملک افرا تفری کا شکار ہو گا، بلاول کو گرفتار کرنا ممکن نہیں لیکن ان سے کچھ بعید بھی نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں، آئین اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں، مارشل لاء کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور گورنر راج کا نفاذ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا، وفاق کو چھیڑنا خطرناک کھیل ہوگا جب کہ سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کی ضرورت نہیں، مفروضوں پر کیسز بنائے گئے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نظر آتا ہے جیسے سویلین مارشل لاء لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس قسم کی سیاست سے ایک پارٹی کو مضبوط اور باقیوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، اس کھیل کے اثرات کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، ایسے غیر قانونی اقدام سے یہ آئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں لایا گیا، عمران خان کو جیسے لایا گیا سب جانتے ہیں، عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے بیلنس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ملک میں بحران اور غیر یقنی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا، سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے، عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال ملک میں آمریت رہی، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، آمروں نے 4 دریا بیچ دیے اور آج پانی کے مسائل کے سامنا ہے۔

The post بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrwkvR

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages