ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

Share This

 کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wrG4fw

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages