قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Share This

 لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروز محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہوچکا ہے جب کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبہ بھرمیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہرقیمت پرلائیں گے، پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے۔

دوسری جانب عمائدین نے کہا کہ سردارعثمان بزدارکا پنجاب کا وزیراعلی بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے اور یہ عثمان بزدار محروم اورپسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔

The post قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wefgAh

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages