نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار

نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار

Share This

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤں گا، مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں سب پتہ چل جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راؤ انوار کو جیل بھیج دیا گیا

صحافی نے سوال کیا کہ پولیس کے مطابق آپ کے سارے مقابلے جعلی تھے، جس پر راؤ انوار نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے کے بعد سب واضح ہوجائے گا، سب کو بتاؤں گا پولیس مقابلے جعلی تھے یا نہیں۔

اس سے قبل راؤ انوار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے تاہم روانگی کے وقت راؤ انوار کو جیل لے جانے والی گاڑی خراب ہوگئی۔

The post نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qRxlk7

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages